021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منگنی کی رسم اور دعوت کا حکم
60119نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

بیٹی کا رشتہ طے ہونے پر شکرانہ ادا کرنا ور خوشی کا اظہار کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعا خطبہ ﴿ منگنی ﴾ کی حقیقت اتنا ہی ہے جس کا ذکر سوال نمبر 1 کے جواب میں آچکا ہے ، اس موقع پر آنے والے مہمانوں کی ہلکی پھلکی ضیا فت کی بھی اجازت ہے ۔ لیکن آج کے دور میں منگنی کی دعوت ایک مستقل رسم بن چکی ہے ، اس موقع پر دونوں خاندانوں کے افراد کے علا وہ اہل محلہ اور ملنے جلنے والوں کی بڑی تعداد کو شرکت کی دعوت دیجاتی ہے ، پھربڑی سی دعوت ہوتی ہے ، تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے ، دعوت میں شریک کرنے نہ کرنے پر شکوی شکایات بھی ہوتی ہیں منگنی کے موقع پر اس طرح دعوت کا احا دیث میں ثبوت نہیں ۔لہذا اظہار شکر کے نام پردعوت کی پابندی ضروری نہیں اس قسم کی رسومات قابل ترک ہیں ان سے اجتناب لازم ہے ۔
حوالہ جات
مشكاة المصابيح للتبريزي (1/ 31) عن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد " وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كل أمتي يدخلون الجنة إلا من أبى . قيل : ومن أبى ؟ قال : من أطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد أبى " رواه البخاري
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب