021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زکوٰۃ کی ادائیگی کے وکیل کو معزول کرنے کاحکم
60005/56-3زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

ہم نے اس مرتبہ یہ طے کیا ہے کہ مسجد کے امام صاحب کو وکیل بنائیں گے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے، کیوں کہ عام عوام کا ان سے ملنا جلنا زیادہ ہوتا ہے ان کو اچھی طرح مستحقین کا اندازہ ہوتا ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم ساری زکوٰۃ امام صاحب کے حوالے کردیں اور یہ کہیں کہ آپ ہماری طرف سے مستحقین کو ادا کردیں اور حوالے کرنے کے بعد ہمیں کسی واقعی مستحق کا پتہ چل جائے اور ہم خود اس کو دینا چاہیں تو کیا امام صاحب سے واپس لے کر اس کو دے سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤلہ میں اگر امام صاحب کے پاس آپ کی دی ہوئی زکوٰۃ کی رقم موجود ہے تو جتنی رقم موجود ہے وہ مکمل یا جتنی آپ واپس لینا چاہیں لے سکتے ہیں۔پھر آپ کی مرضی ہے آپ جس مستحق کو چاہیں زکوٰۃ ادا کردیں۔البتہ اگر وہ ادا کرچکے ہیں اور ان کے پاس آپ کی رقم نہیں ہے تو آپ کو مطالبہ کا حق نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 172) رجل أدى خمسة من المائتين بعد الحول إلى الفقير، أو إلى الوكيل لأجل الزكاة ثم ظهر فيها درهم ستوقة لم تكن تلك الخمسة زكاة لنقصان النصاب، وإذا أراد أن يسترد الخمسة من الفقير ليس له ذلك، وله أن يسترد من الوكيل إن لم يتصدق بها هكذا في فتاوى قاضي خان.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب