021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان کفالہ” میں انویسٹمنٹ کرنا
60452کفالت (ضمانت) کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میزن بینک کاایک ”میزان کفالہ"منصوبہ ہے،جس میں ہوتایہ ہے کہ اس میں کچھ رقم جمع کروائی جاتی ہے،جومختلف پیریڈ پرمشتمل ہوتاہے،مثلا 15سال،10سال اور کم سے کم 3سال،اس پرہرمہینہ ایک خاص شرح سے نفع بھی ملتاہے،اوراصل رقم جب بھی نکلواناچاہیں نکلواسکتے ہیں،ان کایہ منصوبہ مستقبل کی ضروریات مثلابچوں کی تعلیم،شادی وغیرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ہوتاہے،اورپھراس میں یہ اضافی سہولت بھی ہوتی ہے کہ اگربالفرض کوئی حادثہ وغیرہ ہوجاتاہے تواس کے نفصان کومیزان بینک" تکافل" کمپنی کے ذریعہ پوراکرواتاہے،تاکہ معاشی نقصان کے باوجود اس کے مقاصدمستقبل میں بھی بخیروخوبی پورے ہوتے رہیں،پوچھنایہ ہے کہ کیااس میں رقم رکھونااورنفع کماناجائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ صورت تکافل پرمشتمل ہے اورتکافل کامسئلہ ہمارے ہاں زیرتحقیق ہے،اس حوالے سے آپ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب