021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تقسیمِ میراث کا مسئلہ۔
60689میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ملک سوسائٹی والا مکان -/4300000، عمران نے لیا۔ حیدر آباد والا مکان -/1400000، افشندہ، فرخندہ اور راشدہ نے لیا۔ لطیف ٹاؤن والا مکان -/920000، سلمان صادق نے لیا، جبکہ عرفان نے کچھ نہیں لیا۔ اور کل میراث 6620000 ہے۔ سوال یہ ہے کہ اب ہم چھ بہن بھائیوں میں کل کتنی رقم تقسیم کی جائے گی، شریعت کی رو سے کون کس کو رقم ادا کرے گا، مکمل چارٹ بنا کر دیا جائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میت کے کل ترکہ میں سے میت کی تجہیز و تکفین کے اخراجات، قرض (اگر میت پر ہو تواس) کی ادائیگی ،میت نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی مالِ میراث کی حد تک اس وصیت کے نفاذکے بعد جو مال بچ جائے اس میں ورثہ کا حصہ درج ذیل جدول میں دیا گیا ہے، نیز جن ورثہ نے اپنے شرعی حق سے کم یازیادہ لیا ہے، ان کو مزید کتنا ملے گا یا ان کو کتنا ادا کرنا ہو گا، اس کی بھی تعیین کی گئی ہے: نمبر شمار وارث کا نام شرعی حصہ وصول شدہ مقدار جو رقم ادا کرنی ہے، یا مزید وصول کرنی ہے۔ 1 عمران 1471111.11 4300000 2828888.9 ادا کرنے ہیں۔ 2 سلمان 1471111.11 920000 551111.11 مزید وصول کرنے ہیں۔ 3 عرفان 1471111.11 0 1471111.11 یہ کل رقم وصول کرنی ہے۔ 4 افشندہ 735555.5 466666.66 مزید وصول کرنے ہیں۔268888.88 5 فرخندہ 735555.5 466666.66 مزید وصول کرنے ہیں۔268888.88 6 راشدہ 735555.5 466666.66 مزید وصول کرنے ہیں۔268888.88 (نوٹ: یہ تقسیم اس وقت ہے جبکہ مرحوم کا بوقتِ وفات مذکورہ افراد کے علاوہ کوئی اور وارث نہ ہو، مثلاً بیوی، ماں یا باپ وغیرہ۔ نیز ورثہ آپس میں خود طے کر لیں کہ کون کس کس کو رقم ادا کرے گا، اوپر چارٹ میں جنہوں نے رقم ادا کرنی ہے اور جنہوں نے وصول کرنی ہے، دونوں کی نشاندہی اور رقم کی مقدار بتا دی گئی ہے۔) فقط
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمران مجید صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب