021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرکی حرام کمائی سے فیملی کافائدہ اٹھانے کاحکم
60711نان نفقہ کے مسائلنان نفقہ کے متفرق مسائل

سوال

بینک کی کمائی ناجائزہونے کی صورت میں ان کے گھروالوں کے لئے اس کمائی سے فائدہ حاصل کرنے کاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حرام مال حرام ہی ہوتاہے،لہذاایسی صورت میں جب گھرکےسربراہ کی ملازمت سودی معاملات کے ساتھ وابستہ ہوگھرکے دیگرافرادکوکوشش کرنی چاہیےکہ حلال ذرائع سےآمدنی حاصل کرنے کی کوئی صورت نکالیں اورحرام کی کمائی سے اجتناب کریں،اوراگرکوئی صورت نہ نکلے تووہ افراد جن کاخرچہ شرعی طورپراس کے ذمہ لازم ہے جیسے بیوی اورنابالغ بچے توان کے لئے اس مال سے فائدہ حاصل کرنے کی گنجائش ہے،اس صورت میں توبہ استغفاربھی کرتے رہیں ،نیزیہ کہ اس صورت میں متعلقہ شخص کوحرام کمائی سے بچانے کی مسلسل کوشش کرناگھرکے تمام افراد کی ذمہ داری ہے۔
حوالہ جات
حاشية رد المحتار (ج 6 / ص 490): ”وفي جامع الجوامع: اشترى الزوج طعاما أو كسوة من مال خبيث جاز للمرأة أكله ولبسها والاثم على الزوج.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب