021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق کامطالبہ کرنا
60763طلاق کے احکامطلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان

سوال

دوبہنوں کی ایک گھرمیں دوبھائیوں سےشادی ہوئی،پھرمختلف قسم کے جھگڑوں اورذہنی اذیتوں کی وجہ سے)مثلا اپنازیورہمیں دو،اپنے باپ سے جائیدادلےکردو،ہماری دوسری شادی کراؤوغیرہ( دونوں بہنیں میکے آگئیں،پھرایک بہن کوطلاق دیدی دوسری کونہیں،اب لڑکی کے گھروالےدوسرےلڑکے سے مطالبہ کررہےہیں کہ وہ بھی طلاق دے دے۔اب پوچھنایہ ہے کہ کیالڑکی کے گھروالوں کاطلاق کامطالبہ جائزہے؟دوسری بات یہ ہے کہ اگرلڑکاطلاق نہ دے توبذریعہ عدالت نکاح ختم کروانے کی صورت میں عدالتی طلاق ٹھیک ہوگی یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موجودہ صورت حال میں اگرشوہراپنی بیوی کو اس کےحقوق اورنان ونفقہ دینے اوربغیرکسی ذہنی اذیت کےاپنے ساتھ گھرمیں بسانے پرتیارہے تولڑکی کے گھروالوں کاطلاق کامطالبہ کرنا درست نہیں،اوراگرلڑکابیوی کے حقوق کاخیال نہیں رکھتا یااس کوناقابل برداشت ذہنی اورجسمانی اذیت دیتاہے،جس کی وجہ سے لڑکی اس کے ساتھ رہنے کے لئے تیارنہیں تواس صورت میں لڑکی والوں کامطالبہ درست ہے۔اگرلڑکاطلاق نہ دے توعدالت کے ذریعہ فسخ نکاح ہوسکتاہےیانہیں ؟عام طورپرعدالت کافسخ نکاح کاطریقہ شرعی تقاضوں کے پورانہ ہونے کی وجہ سے معتبرنہیں ہوتا،تاہم بعض فیصلوں میں عدالت کے ذریعہ بھی فسخ نکاح معتبرہوتاہے،اس لئے جب تک یقینی طورپرگواہوں سے ثابت نہ ہوجائے کہ لڑکاضروری حقوق،نان ونفقہ نہیں دیتایاظالمانہ انداز میں مارپیٹ کرتاہے اس وقت تک عدالتی فیصلہ معتبرنہیں۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب