021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مدرس کو پورے سال معاہدہ کا پابند کرنے کےلئےسیکورٹی ڈپوزٹ کے طورپردوماہ کی تنخواہ محفوظ کرلینا
60791اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

ہمارے علاقے میں اچھے اساتذہ کی کمی ہے اوراگراچھے اساتذہ مل بھی جائیں توان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی دوسرے بہترادارےمیں چلے جائیں باجودیکہ ہم ان سے ایک سال کامعاہدہ کرتے ہیں ،اب ہم اگرسیکورٹی ڈپوزٹ کے طورپرایک یادوماہ کی تنخواہ محفوظ کرلیں توکیایہ ہمارے لئے جائزہوگا،کیونکہ اساتذہ کے دوتین ماہ بعدچلے جانے کی وجہ سے ادارے کے طلبہ کاپڑھائی میں حرج واقع ہوتاہے۔اگریہ صورت جائزنہیں تومتبادل جوازکی صوت تحریر فرمادیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مدرس جتنی مدت تدریس کرچکاہے اتنی مدت کی اجرت کاوہ حق دار بن چکاہے،اس میں سےاجرت کاکوئی حصہ روکنا کسی صورت جائزنہیں،لہذامذکورہ طریقہ تو اختیارکرنادرست نہیں ۔ مدرسہ کے ذمہ داران کوچاہیے کہ وہ ان اسباب اوروجوہات کوجن کی وجہ سے اچھے اساتذہ مدرسہ چھوڑکرچلے جاتے ہیں معلوم کرکے ان کاکوئی حل نکالیں اوراساتذہ کے لئے مناسب سہولیات اوروظیفہ مقررکریں تاکہ وہ آپ کے مدرسہ میں یکسوئی اوردلجمعی کے ساتھ پورے سال رہیں اوراگرواقعی ادارہ کے پاس وسائل نہ ہوں تواساتذہ کومعاہدہ کے پابندکرنے اور طلبہ کو نقصان سے بچانے کے لئے مدرسین سے اس بات کاالتزام کرایالیاجائے کہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں مدرس ایک یادوماہ کے وظیفہ کی رقم کی بقدراس مدرسہ کے طلبہ پرصدقہ کرےگا ،اس صورت میں سال کےدرمیان چھوڑنے کی وجہ سے وہ اتنی رقم صدقہ کی مدمیں دینے کاذمہ دار ہوگا۔ دوسری صورت یہ بھی ہوسکتی ہے سالانہ معاہدہ کے بجائے ماہانہ معاہدہ کیاجائے اورہرماہ کاوظیفہ مختلف رکھاجائے،جس کی صورت یہ ہوکہ سال کے شروع کے ماہ میں وظیفہ کچھ کم رکھاجائے اورجب یقین ہوجائے کہ یہ مدرس چھوڑکرنہیں جائے گاتواس کے وظیفہ زیادہ کردیاجائے،اس صورت میں اگرمدرس شروع میں چلاجاتاہے تومدرسہ کامالی نقصان زیادہ نہ ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار للحصفكي (ج 5 / ص 360): ”(استأجر عبدا شهرين: شهرا بأربعة، وشهرا بخمسة صح) على الترتيب المذكور، حتى لو عمل في الاول فقط فله أربعة وبعكسه خمسة. “
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب