03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلے بیٹے سے پردےکا حکم/بیٹےکاسوتیلا پوتا(بیٹے کی بیوی کاپہلے شوہرسےبیٹا)نامحرم ہے
60795جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

بڑے بیٹے کاسوتیلا بیٹاہے جس کی ہمارےگھرمیں ہی پرورش ہوئی ہے،اس سے پردہ کاکیاحکم ہے؟کیاوہ پوتے کی حیثیت میں ہے؟اسی طرح پھوپھی کابیٹاجووالدہ کے اولاد کی طرح ہے اس سے پردہ کاکیاحکم ہے؟کسی نے کہاکہ والدہ نے پھوپھی کے بیٹے اورسوتیلے پوتے سے شرعی پردہ نہیں کیاہے تواس لئے اس معاملہ میں اتنی سختی نہ کی جائے،ان میں سے ایک کی عمر22سال اوردوسرے کی عمر18سال ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوتیلاپوتا)بیٹے کی بیوی کاپہلے شوہرسےبیٹا(اورپھوپھی کابیٹادونوں نامحرم ہیں ،اس لئے ان دونوں سے بھی پردہ ہے۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی حرمت علیکم امھاتکم الآیۃ
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب