021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسکول میں طلباء کا بستوں میں قرآن رکھ کر ان کو پاؤں میں رکھنا
60954علم کا بیانقرآن کریم کی تعظیم اور تلاوت کا بیان

سوال

جن عصری اداروں میں ناظرۂ قرآنِ پاک پڑھایا جاتا ہے، طلبہ اور طالبات قرآنِ پاک اور سیپارے اپنے بستوں میں رکھ کر لاتے ہیں اور چونکہ عصری اداروں میں نظامِ تعلیم کرسی اور میز پر رائج ہے تو طلبہ اپنے بستے نیچے زمین پر اپنے پاؤں کے پاس رکھتے ہیں۔ قرآنِ پاک بستوں میں موجود ہوتے ہیں۔ طلبہ اس کے اوپر سے پھلانگتے بھی ہیں اور بستے پاؤں میں بھی آتے ہیں۔ اسی طرح دینیات کی کتابوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ طریقۂ کار بے ادبی کے زمرے میں نہیں آتا؟ اگر ایسا ہے تو اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ طریقہ بلاشبہہ بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ طلبہ اپنے بستے یا کم ازکم قرآنِ کریم، سیپارے اور کتابیں میز کے اوپر رکھا کریں۔ اگر سب کتابیں میز کے اوپر رکھنا ممکن نہ ہو تو اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ ہر کمرۂ جماعت میں الماری یا ریک کا انتظام کرے۔ اگر سرکار یا انتظامیہ اس پر توجہ نہ دے تو طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب