021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حاملہ کی عدت کتنی ہے؟
61139نکاح کا بیاننسب کے ثبوت کا بیان

سوال

حاملہ کی عدت کتنی ہے؟اگر وہ کہے کہ میں بیوی کو اپنے گھر میں رکھوں گا،لیکن بات چیت نہ کروں گا تو کیا یہ جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حاملہ کی عدت بچے کی پیدائش تک ہوتی ہے،چونکہ مذکورہ صورت میں اس شخص کا اپنی سالی سے نکاح صحیح نہیں ہوا،اس لیے اس کے ذمے لازم ہے کہ فوری طور پر اس سے علیحدگی اختیار کرلے،اسے ساتھ رکھنا جائز نہیں۔ تاہم اگر یہ شخص اس عورت)سالی(کو چھوڑنا نہیں چاہتا تو اپنی سابقہ بیوی کی عدت ختم ہونے کے بعد اس)سالی( سے دوبارہ نکاح کرکےاسے اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے،اس کے بغیر نہیں۔ نیز مذکورہ صورت میں چونکہ اس عورت )سالی(کو حمل ٹہرنے کا بھی امکان ہے،اس لیےبھی بہتر یہی ہے کہ سابقہ بیوی کی عدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ نکاح کرلیا جائے۔
حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" (1/ 528): "وعدة الحامل أن تضع حملها كذا في الكافي. سواء كانت حاملا وقت وجوب العدة أو حبلت بعد الوجوب كذا في فتاوى قاضي خان. وسواء كانت المرأة حرة أو مملوكة قنة أو مدبرة أو مكاتبة أو أم ولد أو مستسعاة مسلمة أو كتابية كذا في البدائع. وسواء كانت عن طلاق أو وفاة أو متاركة أو وطء بشبهة كذا في النهر الفائق".
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب