١۔ہمارا تعلق دیوبند مسلک سے ہے ، اور ہمارے گاؤں میں عرصہ دراز سے یہ چلا آرہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو عرس کا اہتمام کیاجاتا ہے ، جس کو بارہ وفات کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے ،آپ یہ بتائیں کہ ایسا کرنا درست ہے یا نہیں ،وہ لنگر کھانا حلال ہے یا حرام ؟
o
1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ،یہ ہمارے ایمان کا جز ءہے ، ایمان اس کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوسکتا ہے ، دل سے محبت ہو قول وفعل سے اس کا اظہار ہونا چاہئے ،اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم زندگی کے تمام امور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت معلوم کرکے اس پر عمل کریں ۔
خاص بارہ 12 ربیع الاول کا دن متعین کرکے عرس منانا ، لنگر کا اہتمام کرنا ،یہ عمل خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرات صحابہ ،تابعین اور ائمہ دین رحمہم اللہ سے ثابت نہیں ہے ، لہذا اس طرح کا عمل سنت سمجھکرکرنا بدعت کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز اوراس سے احتراز کرنا لازم ہے ۔