| 61453 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد کے منتظم ،امام اورخطیب تھے ،مسجد کی زمین اورتعمیر کسی صاحبِ خیر نے کرکے مع امامت وخطابت ان کے حوالے کردی تھی ،کچھ عرصہ بعدمذکرہ منتظم قاری صاحب نے مسجد کا انتظام ایک اورساتھی زید کے حوالے کردیا ،اس ساتھی نے محنت کرکے مسجد میں تعمیر شروع کرادی، اب قاری صاحب کہتے ہیں کہ وضوخانہ کے اوپرمیں اپنا مکان تعمیر کروں گا اورزیدکو حق نہیں کہ وہ انہیں اس سے روکے، اب دریافت طلب امریہ ہے کہ 1۔کیا مسجد کے وضوء خانے پر مسجد کے سابق متولی ،امام اورخطیب اپنا گھر تعمیر کرسکتاہے جبکہ اب اس کا مسجد سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا ؟ 2۔کیا مسجد کے موجودہ متولی اورامام کو یہ حق حاصل ہےکہ وہ اس سابق متولی کو اس تعمیر سے روکے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
(1،2)صورتِ مسئولہ میں سابق متولی کےلیے مسجد کے وضوء خانہ پر اپنے لیے گھر تعمیرکرنا جائز نہیں ہے، اورموجودہ امام اوراہل محلہ اس کو اس کام سے روک سکتے ہیں ۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


