021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موجودہ طرزِ انتخابات کی حیثیت
61887 حکومت امارت اور سیاستدارالاسلام اور دار الحرب اور ذمی کے احکام و مسائل

سوال

موجودہ طرزِ انتخابات اور پارلیمنٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا عوام الناس پر پارلیمنٹ کی اطاعت واجب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موجودہ طرزِ انتخابات اگرچہ مثالی اور آئیڈیل نہیں ہے، کیونکہ اسلام میں خود حکمرانی طلب کرنے کو ناپسند کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اور بھی لاتعداد خرابیاں اس نظام میں پائی جاتی ہیں، تاہم جب تک اس کا متبادل درست اور آئیڈیل طریقہ نہیں اپنایا جاتا اس وقت تک ناجائز کاموں سے بچتے ہوئے، دیانتداری کے ساتھ اسلام اور ملک کی فلاح وبہبود کے لیے ان انتخابات میں حصہ لینا درست ہے۔ دوسری طرف ووٹر کے پاس ووٹ ایک امانت اور شہادت ہے، اس لیے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ مکمل دیانتداری کے ساتھ جس شخص کو اس کا اہل سمجھتا ہو، اس کو ووٹ دے۔ پارلیمنٹ کی حیثیت مجلسِ شوریٰ کی ہے۔ آئینِ پاکستان کے مطابق اس کے ارکان قرآن وسنت کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔ جائز امور میں پارلیمنٹ سے جاری ہونے والے فیصلے کی اطاعت واجب ہے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب