021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق مغلظہ کی عدت میں میاں بیوی میں پردہ ضروری ہے
62328طلاق کے احکامعدت کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں،اب وہ عدت میں ہے،کیا مذکورہ مطلقہ عورت اپنے اسی شوہر سے پردہ کرےگی،جبکہ وہ دونوں ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ عورت پر لازم ہے کہ وہ عدت کے دوران شوہر سے پردہ کریں،اگر چہ وہ ایک ہی گھر میں رہ رہے ہوں۔
حوالہ جات
قال الإمام فخر الدین الزیلعی رحمہ اللہ تعالی:" وإذا طلقها بائنا، وسكنت في منزل الزوج، يجعل بينها وبينه سترة ،حتى لا تقع الخلوة بالأجنبية." (تبیین الحقائق:3/37، المطبعة الكبرى الأميرية ، القاهرة) وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" قال في الجوهرة: هذا إذا كان الطلاق رجعيا، فلو بائنا، فلا بد من سترة، إلا أن يكون فاسقا ،فإنها تخرج." (رد المحتار:3/536،دار الفکر،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب