021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل فون پرطلاق کاحکم
62331طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

موبائل فون پرطلاق کاکیاحکم ہے؟طلاق اورنکاح کے حکم میں اختلاف کی صورت میں وجہ فرق بھی بیان فرمادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فون پرطلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے،فون پرنکاح اورطلاق ہونے کے حکم میں فرق اس وجہ سے ہے کہ نکاح کے منعقدہونے کے لئے اسی مجلس میں دوگواہوں کاہوناضروری ہے جوایجاب وقبول سنیں،فون پرنکاح ہونے کی صورت میں عام طورپراس شرط کالحاظ رکھنامشکل ہوتاہے،اس لئے فون پرنکاح کرنےکومنع کیاجاتاہے،جبکہ طلاق کے واقع ہونے کے لئے گواہوں کاہوناضروری نہیں،بلکہ صرف طلاق کے الفاظ کاہوناضروری ہے،اس لئے طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب