021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا حکومتی انکم ٹیکس شرعی ٹیکس ہے؟
62449جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آمدن پر یہ ٹیکس اسلامی ٹیکس ہے،اگر نہیں تو اسلامی ٹیکس کیا ہے زکاة کے علاوہ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جیسا کہ پہلے سوال کے ضمن میں یہ بات تفصیل ذکر کی گئی کہ شریعت کی طرف سے بیت المال کی آمدنی کے لیےمخصوص ذرائع مقرر ہیں جو زکاة،عشر،خراج،جزیہ،مال غنیمت ،مال فیئ اور گمشدہ اموال ہیں،ان کے علاوہ عام حالات میں حکومت کوعوام پر کوئی ٹیکس کاکوئی تصورنہیں،البتہ مخصوص حالات میں جب مذکورہ ذرائع سے عوامی ضروریات اور حکومتی مصالح پورے نہ ہورہے ہوں تو حکومت عوام پر ٹیکس لاگو کرسکتی ہے،پھر اگر اس ٹیکس کو لاگو کرنے میں پہلے سوال میں ذکر کی گئی شرائط کی رعایت رکھی جائے تو وہ شرعا جائز ہوگا،ورنہ نہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب