021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آج کل "باندی” کا تصور کیا ہے؟
62629 جہاد اور قیدیوں کو غلام بنانے کے مسائلمرتد کے مسائل

سوال

ہمارے ایک جدت پسند دوست کا کہنا ہے کہ یہ جو عورتیں آج کل گھروں میں ماسیوں کی صورت میں کام کرتی ہیں، آج کے زمانے میں انہیں کو "باندی" کہا جاتا ہے، اور قرآنِ کریم میں اپنی بیوی اور انہیں (باندیوں) کو استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ اگر نہیں تو آج کل "باندی" کا تصور کیا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے دوست کی یہ بات بالکل غلط ہے۔ آج کل گھروں میں جو خواتین کام کرتی ہیں یہ آزاد خواتین ہیں، گھر کے مالک کے لیے یہ خواتین اجنبی اور نامحرم ہیں۔ ان کو باندی سمجھنا، ان سے باندی جیسا سلوک کرنا، یا باندی جیسا تعلق رکھنا سخت ناجائز اور حرام ہے۔ اسلام میں غلام/ باندی کا تصور یہ ہے کہ کفار سے جنگ کے دوران جو لوگ گرفتار کیے جائیں تو اگر مسلمان حاکم مصلحت کے پیشِ نظر بہتر سمجھے تو ان کفار قیدیوں کو غلام/ باندی بناسکتا ہے۔ آج کل غلام/ باندی کا تصور سمجھنے سے قبل یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ اگر مسلمان کفار سے کسی قسم کا جائز معاہدہ کریں تو اس معاہدے کی پاسداری اس وقت تک لازمی ہے جب تک کفار خود اس کی خلاف ورزی نہ کریں، یا مسلمان کفار کو پیشگی اطلاع دیکر اس معاہدے کو ختم نہ کرائیں۔ یہ بات سمجھنے کے بعد مذکورہ مسئلہ کی وضاحت یہ ہے کہ: آج کل چونکہ مسلم ممالک اور کفار کے درمیان بین الاقوامی طور پر یہ معاہدہ ہوا ہے کہ کوئی فریق بھی جنگی قیدی کو غلام یا باندی نہیں بنائے گا، اس لیے جن جن ممالک نے اس معاہدے کو قبول کیا اور اتفاقِ رائے سے منظور کیا ہے، جب تک یہ معاہدہ برقرار ہے ان کے لیے اس معاہدے کو توڑنا اور ایک دوسرے کے جنگی قیدیوں کو غلام یا باندی بنانا جائز نہیں۔ البتہ اگر کفار خود اس معاہدہ کو توڑ دیں اور مسلمان قیدیوں کو غلام یا باندی بنانے کا سلسلہ شروع کردیں، یا کوئی ملک اس معاہدے سے نکل جائے اور دوسرے فریق کو پہلے سے معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع دیدے تو ان دو صورتوں مسلمانوں کے لیے بھی ان کفار کے قیدیوں کو غلام/ باندی بنانا جائز ہوگا۔
حوالہ جات
القرآن الکریم: سورة الأنفال: {الَّذِينَ عَاهَدْتَ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِي كُلِّ مَرَّةٍ وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ (56) فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ (57) وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ} [ 58]
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب