کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبر کے کتبہ پر میت کے مدح میں اشعار وغیرہ لکھنا جائز ہے؟
o
بوقت ضرورت صرف نام اور تاریخ وفات لکھنے کی اجازت ہے،اس سے زیادہ لکھنا مکروہ ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" وإن احتيج إلى الكتابة حتى لا يذهب الأثر، ولا يمتهن ،فلا بأس به. فأما الكتابة بغير عذر فلا اهـ .حتى إنه يكره كتابة شيء عليه من القرآن أو الشعر أو إطراء مدح له ونحو ذلك .حلية ملخصا."
(رد المحتار علی الدر المختار:2/238،دار الفکر،بیروت)