کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل سیاسی لیڈر اپنی تصویریں ،پوسٹرز یاپینافلیکس پرچھپواتے ہیں،شرعایہ جائزہے یانہیں؟ اس طرح اخبارات واشتہارات میں اپنی تصویریں چھپواناجائز ہے یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پوسٹرز وغیرہ پرجاندارکی تصویربنوانااورچھپوناحرام اورناجائزعمل ہے،حدیث میں اس پرشدیدوعیدآئی ہے،اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے۔