021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت شادی کے بعد میکے میں قصر کرے یا اتمام
62804نماز کا بیانمسافر کی نماز کابیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کی شادی کراچی میں ہوئی،یعنی اس کے والدین کا گھر دیر میں ہے اور سسرال کا کراچی میں۔جب وہ عورت اپنے والدین سے ملنے کے لیے آتی ہیں تو کیا پوری نماز پڑھے گی یا قصر کرے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رخصتی کے بعد اقامت و سفر میں عورت خاوند کے تابع ہے۔والدین کا گھر اس کا وطن نہیں رہا۔لہذا اگر پندرہ دن سے کم ٹھہرنا ہوتو قصر کرے۔
حوالہ جات
قال ملک العلماء الکاسانی رحمہ اللہ تعالی:" والمعتبر في النية هو نية الأصل دون التابع ،حتى يصير العبد مسافرا بنية مولاه، والزوجة بنية الزوج، وكل من لزمه طاعة غيره كالسلطان وأمير الجيش؛ لأن حكم التبع حكم الأصل." (بدائع الصنائع:1/94، دار الكتب العلمية) وفی الحلبی الکبیر:"ثم المعتبر فی السفر والاقامۃ نیۃ الأصل دون التبع کالخلیفۃ ،والأمیر مع الجند،والزوج مع زوجتہ." (ص:8 49)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب