021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یہود پر ذلت مسلط ہونے کا مطلب
62836قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں یہود ونصاری کی دنیوی زندگی میں جس ذلت ورسوائی کا ذکر فرمایا ہے،اس کے مطابق تو ان کی زندگی تنگ نظر آنی چاہئے ؛ جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہود دنیاوی زندگی میں بظاہر کامیابی وترقی کی طرف تیزی سے سفر کرتے ہوئے نطر آتے ہیں ۔ اس طرح آسائشوں کے ساتھ ساتھ دنیا پر حکمرانی کرتے ہوئے بھی دیکھاجاتا ہے ،اور اس صورت حال میں اللہ پاک کے اس ارشاد وضربت علیھم الذلة والمسکنة ،،کاکیا مطلب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہود کی دائمی ذلت ومسکنت کامفہوم جو ائمہ تفسیر صحابہ وتابعین سے منقول ہے اس کاخلاصہ ابن کثیر کے الفاظ میں یہ ہے کہ وہ کتنے ہی مالدار بھی ہوجائیں ہمیشہ تمام اقوام میں ذلیل وحقیر ہی سمجھے جائیں گے جن کے ہاتھ لگیں گے ان کو ذلیل کرےگا ۔ امام تفسیر ضحاک ابن مزاہم نے حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما سے ان کی ذلت ومسکنت کا مفہوم یہ نقل کیا ہے کہ ,,ھم اھل النیالات یعنی الجزیہ ،، مطلب یہ ہےکہ یہود ہمیشہ دوسروں کی غلامی میں رہیں گے ،ان کو ٹیکس وغیرہ ادا کرتے رہیں گے خود ان کو کوئی قوت اور اقتدار حاصل نہ ہوگا ۔ قرآن کریم میں دوسری جگہ ارشاد ہے {ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ} [آل عمران: 112] تفسیر کشاف میں اس جگہ استثنا کو متصل قرار دے کر آیت کا یہ معنی بیان کیا ہے کہ یہودپر ذلت وخواری لگی رہے گی مگر دوصورتوں میں وہ اس ذلت سے بچ سکتے ہیں ۔ایک بحبل من اللہ ،،اللہ کاعہد مثلا نابالغ یاعورت ہونے کی بناءپر بحکم خداوندی وہ قتل وغیرہ سے مامون ہیں ۔ دوسرے بحبل من الناس ،،لوگوں سے معاہدہ صلح کی بناء پر ان کی ذلت وخواری کاظہور نہ ہوگا ۔ اسرائیل کی موجودہ حکومت سے لوگوں کو اشکال ہوتاہے ان کےپاس تو حکومت بھی ہے ۔اس اشکال کاجواب یہ ہے کہ یہ حکومت درحقیقت ,, حبل من الناس ,,میں داخل ہے کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ یہ یورپ امریکہ کی ایک مشترکہ چھاؤنی ہے جو عرب سرزمین پر ناجائز طور پر پر قائم کی گئی ہے وہی ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ اگرامریکہ اور اس کے اتحادی آج ان پر سے اپناہاتھ اٹھا لیں تواسرائیل ایک دن بھی اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا ۔
حوالہ جات
تفسير ابن كثير ت سلامة (1/ 282) يَقُولُ تَعَالَى: {وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ} أَيْ: وُضِعَتْ عَلَيْهِمْ وَأُلْزِمُوا بِهَا شَرْعًا وَقَدَرًا، أَيْ: لَا يَزَالُونَ مُسْتَذَلِّينَ، مَنْ وَجَدَهُمُ اسْتَذَلَّهُمْ وَأَهَانَهُمْ، وَضَرَبَ عَلَيْهِمُ الصَّغَارَ، وَهُمْ مَعَ ذَلِكَ فِي أَنْفُسِهِمْ أَذِلَّاءُ مُتَمَسْكِنُونَ (2) . قَالَ الضَّحَّاكُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: {وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ} قَالَ: هُمْ أَصْحَابُ النِّيَالَاتِ (3) يَعْنِي أَصْحَابَ الْجِزْيَةِ. وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَر، عَنِ الْحَسَنِ وَقَتَادَةَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ} قَالَ: يُعْطُونَ الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ (4) ، وَقَالَ الضَّحَّاكُ: {وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ} قَالَ: الذُّلُّ. وَقَالَ الْحَسَنُ: أَذَلَّهُمُ اللَّهُ فَلَا مَنَعَةَ لَهُمْ، وَجَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَقْدَامِ الْمُسْلِمِينَ. وَلَقَدْ أَدْرَكَتْهُمْ هَذِهِ الْأُمَّةُ وَإِنَّ الْمَجُوسَ لَتَجْبِيهِمُ الْجِزْيَةَ. وَقَالَ أَبُو الْعَالِيَةِ وَالرَّبِيعُ بْنُ أَنَسٍ وَالسُّدِّيُّ: الْمَسْكَنَةُ الْفَاقَةُ. وَقَالَ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ: الْخَرَاجُ. وَقَالَ الضَّحَّاكُ: الْجِزْيَةُ. ﴿مزید تفصیل کیلئے دیکھئے معارف القرآن لمفتی محمد شفیع ج1ص237ج2/153/ احسن الفتاوی ج1/497﴾
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب