021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تبلیغ پراستنادکئے بغیرفضائل سنانا
61977حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

تبلیغ پربہت سارے ایسے فضائل سنائے جاتے ہیں،جن کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ حدیث ہے یانہیں؟مثلایہ کہاجاتاہے کہ دعوت کے ایک بول پرایک سال نفلی عبادات کاثواب ملتاہے،اب اس کے بارے میں معلوم نہیں کہ یہ کہاں سے ثابت ہے،مگراس کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں کی جاتی،کیایہ اس وعیدمیں داخل ہے”من کذب علی متعمدافلیتبؤ مقعدہ من النار “

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نسبت نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ وعیدمیں تونہیں آئے گا،کیونکہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت نہیں کی،البتہ کسی عمل پرمتعین ثواب کا ہونا ایک امرتوقیفی ہے(بندہ کے اختیارمیں نہیں)جس کاثبوت قرآن وسنت یعنی نقلی دلیل سے ہوسکتاہے،نقلی دلیل کے بغیر محض ظن وتخمین یاقیاس سے کسی عمل کےثواب کی اپنی طرف سے تحدید کرناشرعا جائزنہیں،اس سے بچناضروری ہے۔
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب