021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشرہونے کے ساتھ نورہیں؟
62551ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوربھی ہیں اوربشربھی ہیں یعنی بشریت کی نفی نہیں کرتے،یہ کہناکیساہے؟نیزاحسن الفتاوی جلداول میں بھی ایک مسئلہ کے جواب میں یہ لکھاہواہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوربھی ہیں اوربشربھی،اس کاکیامطلب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرکوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوبشر ہونے کے ساتھ صفات کے اعتبارسے نورکہتاہے تواس میں کوئی حرج نہیں ،صفات کے اعتبارسے نورہونے کامطلب یہ ہے کہ جس طرح روشنی خودظاہرہوتی ہے اوردوسری چیزوں کے ظاہرکرنےاورروشن کرنے کاسبب بنتی ہے تواسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تمام انسانیت کواللہ تعالی کی تعلیمات کے پہنچانے کے ذریعہ ان کی دل کی تاریکیوں کو دورکرکےروشن کرنے کاذریعہ اورسبب بنتے ہیں ،اس کومجازکہتے ہیں یعنی کسی چیز کے سبب کومسبب کانام دینااوریہ کلام عرب میں ،قرآن پاک میں بہت استعمال ہوتاہے۔احسن الفتاوی کی عبارت کایہی مطلب ہے۔
حوالہ جات
........
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب