03182754103,03182754104

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بالغہ کا بدون اجازت نکاح کرانا
61921/57نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

اگر کسی شخص نے اپنی بیٹی کا نکاح کروایا اور وہ راضی نہ تھی(بالغہ ہونے کی حالت میں)، تو کیا اس کا نکاح ہو جائے گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عاقلہ، بالغہ لڑکی کا نکاح اس کی اجازت اور رضا کے بغیر منعقد نہیں ہوتا، لہذا یہ نکاح صحیح نہیں۔البتہ اگر لڑکی نے نکاح کے بعد اپنے قول یا عمل سے اس نکاح کی اجازت دے دی تو نکاح نافذ ہو جائے گا۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (ج 5 / ص 359) " وإذا كان الرضا في نكاح البالغة شرط الجواز فإذا زوجت بغير إذنها توقف التزويج على رضاها فإن رضيت جاز وإن ردت بطل" الاختيار لتعليل المختار - (ج 1 / ص 32) "وعبارة النساء معتبرة في النكاح حتى لو زوجت الحرة العاقلة البالغة نفسها جاز؛ وكذلك لو زوجت غيرها بالولاية أو الوكالة، وكذا إذا وكلت غيرها في تزويجها، أو زوجها غيرها فأجازت.ولا إجبار على البكر البالغة في النكاح" البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي - (ج 6 / ص 280) (نفذ نكاح حرة مكلفة بلا ولي) لانهاتصرفت في خالص حقها وهي من أهله لكونها عاقلة بالغة، ولهذا كان لها التصرف في المال ولها اختيارالازواج.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب