021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موٹر سائیکل میں مروجہ بیع سلم کا حکم
61500خرید و فروخت کے احکامسلم اور آرڈر پر بنوانے کے مسائل

سوال

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک کمپنی 35000ایڈوانس وصول کر کے ایک موٹر سائیکل 40دن بعد دینے کا وعدہ کرتی ہے۔بکنگ کے وقت موٹر سائیکل کے ماڈل اور ساخت کے متعلق دیگر مروجہ صفات متعین کر لی جاتی ہیں۔ 40دن بعد موٹر سائیکل خریدنے والے کے حوالے کر دی جاتی ہے ۔ موٹر سائیکل پر قبضہ کرلینے کے بعد اسے اختیار ہوتا ہے کہ یہ موٹر سائیکل کو اس کمپنی کے پرچیز کاونٹر (یا ساتھ ہی مارکیٹ میں) 39000 (مارکیٹ ریٹ )میں فروخت کر دے۔ کیا صورت مسئولہ کے مطابق کسی کمپنی سے ایدوانس بکنگ میں سستی چیز خرید کر قبضہ کے بعد اسی کمپنی کو موجودہ مارکیٹ ریٹ پر نقد فروخت کرنا جائز ہے۔ اگر ناجائز ہے تو براہ کرم جائز اور صحیح صورت بھی واضح فرما دیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر واقعی رقم یکمشت ایک ہی مجلس میں وصول کی جاتی ہو اورموٹرسائیکل طے شدہ وقت پرخریدار کے حوالے کی جاتی ہو اور بعد میں وہ بیچنے نہ بیچنے میں آزاد ہو، جیسا کہ سوال میں بتایا گیا ہے نیز موٹرسائیکل کی تمام ضروری تفصیلات بھی طے کی جاتی ہوں،تومذکورہ معاملہ سلم کی شرائط پوری ہونے کی وجہ سےدرست تو ہے، لیکن کمپنی کا اتنی کم مدت کے لیے قیمت میں اتنی زیادہ کمی کے ساتھ معاملہ کرنا (جو سالانہ اصل قیمت کا 103فیصد بنتا ہے)سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایسے معاملات اکثر مستقبل میں عوام کوکوئی بڑا دھوکہ دینے کے لیے میدان ہموار کرنے کے طور پر کیے جاتے ہیں ۔لہذا ایسے معاملات سے خود بھی دور رہیں اور کسی اور کو بھی مشورہ نہ دیں۔
حوالہ جات
البناية شرح الهداية (8/ 354) (وجملة الشروط) ش: أي جملة شروط السلم م: (جمعوها) ش: أي جمعها المشايخ م: في قولهم: إعلام رأس المال وتعجيله، وإعلام المسلم فيه وتأجيله، وبيان مكان الإيفاء والقدرة على تحصيله.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب