021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کمیٹی کی حیثیت
61284وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

سوال: کیا فرما تے ہیں علماء دین اس مسئلے کے بارے میں ۔ کہ ہمارے محلہ میں میت کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ جس کا ڈھانچہ کچھ یوں ہے ۔ کہ محلے میں چند افراد مل کر کمیٹی قائم کرتے ہیں ۔ مثلاً بارہ پندرہ آدمی پہلی مرتبہ دو ہزار روپے اور پھر ہر ماہ 100 روپے صرف کمیٹی کے افراد سے جمع کیے جاتے ہیں ۔ ان پیسوں سے شروع میں تدفین کا سامان مثلاً بیلچہ ، گنتری وغیرہ خریدتے ہیں ۔پھر جس گھر میں میت ہو جاتی ہیں ،اس گھر کے جو باہر سے آنے والے مطلب تعزیت کے لئے گاؤں سے آنے والے مہمان کے لئے تین دن تک کھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔ مندرجہ ذیل امور حل طلب ہے ۔ ۱۔ اس طرح کمیٹی قائم کرنا شرعاً کیسا ہے ۔ مطلب اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ۲۔ ان پیسوں سے میت کے لئے کفن خریدنا جبکہ ارکان کمیٹی کے طے کردہ اصولوں میں میت کے لئے کفن خریدنا بھی داخل ہے ۔کیسا ہے۔ ۳۔ اس کمیٹی کے پیسوں سے کسی ایسے میت کے گھر کھانے کا انتظام کرنا کیسا ہے ۔ جو اس کمیٹی میں داخل نہیں؟ ۴۔ ان پیسوں سے کوئی تجارت کر سکتے ہیں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ صورت امور خیر میں تعاون اور مصیبت کے مواقع میں ہمدردی کی ایک اچھی صورت ہے،اس کو جاری رکھنے میں حرج نہیں ،نیز اس رقم سے ہر شخص کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے خواہ اس کمیٹی میں داخل ہو یا نہ ہو۔
حوالہ جات
﴿وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان ﴾المائدة:2 السنن الكبرى للإمام النسائي (7/ 240) "عن أبي هريرة قال : قال رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - من فرج عن مسلم كربة من كرب الدنيا فرج الله عنه كربة من كرب الآخرة ومن ستر أخاه المؤمن في الدنيا ستره الله في الآخرة والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه ." واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب