اسی طرح میں نے ایک اور منت دیگ تیار کروا کے تقسیم کرنے کا سوچا تھا اب میری وہ منت بھی پوری ہو چکی ہے۔اب کچھ گھریلوں مسائل کی وجہ سے میں دیگ کے بجائے پیسے دینا چاہتی ہوں تو کیا میں اپنی اس منت میں پیسے دے سکتی ہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دیگ کے بجائے دیگ کی قیمت دینا جائز ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 286)
كأن نذر أن يتصدق بهذا الدينار فتصدق بقدره دراهم أو بهذا الخبز فتصدق بقيمته جاز عندنا،
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 741)
(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه.
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم