021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹی کی پرورش
62071طلاق کے احکامبچوں کی پرورش کے مسائل

سوال

میرے شوہر (مولانا عبداللہ ) کی شہادت آج سے تقریباً سات سال پہلے 2011ء میں ہوئی۔انتقال کے وقت میرے علاوہ میری بیٹی (فاطمہ) اور ان کے والدین (میرے ساس ،سسر)اور ان کے چھ بھائی (میرے دیور)موجود تھے۔ مذکورہ پس منظر کے بعد آپ سےجواب مطلوب ہےکہ: میری بیٹی کا اصل حقدار کون ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بچی کی پرورش ماں کی ذمہ داری ہے لیکن اگر ماں نے کسی دوسری جگہ بچے کے غیر ذی رحم محرم سے شادی کر لی تو پھر اس کی پرورش کا حق اس کی نانی کو حاصل ہو گا۔اگر نانی نہ ہو تو پھر پرورش کا حق دادی کا ہو گا۔
حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 91) والأم والجدة أحق بالغلام حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويلبس وحده ويستنجي وحده وبالجارية حتى تحيض۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب