021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایزی لوڈ پر اضافی رقم
61788اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

ایزی لوڈ کرنے والے کچھ لوگ ایک روپیہ اضافی لیتے ہیں کچھ لوگ نہیں لیتے تو کیا میرے لیے لینا جائز ہے اگر میں بھی مانگوں تو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دوکاندار کیلئے کسٹمر کی مرضی کے بغیر "ایزی لوڈ " میں کٹوتی کرنا جائز نہیں،البتہ گاہک کوواضح طور پر بتادیا جائے یالکھ کر دکان میں لگادیا جائے کہ ایزی لوڈ پر اتنی رقم کاٹی جائےگی،توایسی صورت میں گا ہک کی رضامندی سے دوکاندار کیلئے کٹوتی کرنا جائز ہے،بشرطیکہ دوکاندار کا کمپنی کے ساتھ زیادہ قیمت پر نہ دینے کا معاہدہ نہ ہوا ہو ورنہ دوکاندار کا کسٹمر سے مزید ایک روپے لینا کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سےگناہ ہوگا۔
حوالہ جات
البحر الرائق - (8 / 19) قال رَحِمَهُ اللَّهُ ( يُفْسِدُ الْإِجَارَةُ الشَّرْطُ ) قال في الْمُحِيطِ كُلُّ جَهَالَةٍ تُفْسِدُ الْبَيْعَ تُفْسِدُ الْإِجَارَةَ لِأَنَّ الْجَهَالَةَ الْمُتَمَكِّنَةَ في الْبَدَلِ أو الْمُبْدَلِ تُفْضِي إلَى الْمُنَازَعَةِ … الفتاوى الهندية - (4 / 439) الفساد قد يكون لجهالة قدر العمل بأن لا يعين محل العمل وقد يكون لجهالة قدر المنفعة بأن لا يبين المدة وقد يكون لجهالة البدل
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب