021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دفتری اوقات میں تلاوت کا حکم
63840اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

مفتی صاحب! میں جس آفس میں کام کرتا ہوں، اس میں ورکنگ ٹائم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ کام مسلسل نہیں ہوتا، ورکنگ ٹائم میں کام کسی بھی وقت آسکتاہے۔ اس لیے اس سارے وقت میں حاضر رہنا ضروری ہوتاہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آفس میں کام نہ ہوتو کیا ہم قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں یا کوئی وظیفہ پڑھ سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی، اگر تلاوت یا ظیفہ وغیرہ سے کام میں کوئی حرج نہ ہوتا ہو تو فارغ وقت میں پڑھ سکتے ہیں۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (3 / 243): قال: "والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم"
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب