021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موقوفہ زمین کو بیچنے کا حکم
62153وقف کے مسائلمدارس کے احکام

سوال

زید نے ایک زمین وقف کی نیت سے خریدی اور اس کو وقف کردیا اور ایک قاری صاحب کو حوالہ کردی کہ اس میں مدرسہ کھولیں۔ قاری صاحب نے دیکھا کہ زمین غیر آباد جگہ میں ہے ، انہوں نے وہ زمین بیچ کر آبادی میں ایک چھوٹا سا مکان خرید لیااور اس میں مدرسہ کھول لیا۔ کیا قاری صاحب کا ایسا کرنا صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصل مذہب یہ ہے کہ وقف کو بیچنا جائز نہیں ہے۔ البتہ بعض حضرات نے ضرورت کے وقت اس کی اجازت دی ہے۔ لہذا بلاضرورت شدیدہ اصل مذہب کو چھوڑنا جائز نہیں،لیکن اگر ضرورت شدیدہ ہو تو پھر اس کی گنجائش ہے۔ چونکہ علاقہ کا غیر آباد ہونا بھی ضرورت شدیدہ میں داخل ہے، اس لیے وقف زمین بیچ کر،آباد علاقے میں زمین خریدکر مدرسہ کھولنا جائز ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 357): لهم تحويل المسجد إلى مكان آخر إن تركوه بحيث لا يصلى فيه، ولهم بيع مسجد عتيق لم يعرف بانيه وصرف ثمنه في مسجد آخر. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 358): (ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي) حاوي القدسي (وعاد إلى الملك) أي ملك الباني أو ورثته (عند محمد)۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب