021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اجرت لے کر ویب سائٹ پر اشتہار دیکھنا
63764اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

میں آن لائن کام کرتاہوں، جس میں 50 ڈالر کا ایڈپیک خریدنے کے بعد ایڈ کمپنی اس کے بدلے اگلے پچاس دنوں کے اندر مجھے 55 ڈالر دیتی ہے۔ کمپنی پالیسی کے مطابق ضروری نہیں ہے کہ مجھے 55 ڈالر ہی ملیں، اس سے کم یا زیادہ بھی مل سکتے ہیں۔ اس کے لیے مجھے روزانہ دس (10) ویب سائٹس پر جاکر اشتہار دیکھنا ہوں گے، اگر نادیکھوں تو کمپنی مجھے کچھ نہیں دے گی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی آمدن جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ درج ذیل وجوہات کی بناء پر ناجائز ہے: 1. اس معاملہ میں ایک تو اجارہ فاسدہ ہے، یعنی ایڈ پیک میں موجود مختلف ویب سائٹ پر دس کلک کرنے پر کمپنی 55 ڈالر دینے کا معاملہ کرتی ہے، یہ درست نہیں۔ کیونکہ کہ کمپنی یہ ایڈ پیک تو بیچ چکی ہے۔ اب خریدار کے استعمال کرنے پر اجارہ کرنا درست نہیں۔ 2. یہاں ایڈ پیک کی خریدو فروخت کے ساتھ ساتھ اس کو استعمال کرنے کا معاملہ کیا جاتاہے۔ جو کہ شریعت کی نظر میں" صفقہ فی صفقہ "ہو نے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ 3. تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ طریقہ پیرامڈ اسکیم کی طرح، نیٹ ورک مارکیٹنگ کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں پرانے ممبرز کو جو پرافٹ دیا جاتاہے، وہ نئے آنے والوں سے ممبر شپ فیس وصول کر کے یا ایڈ پیک بیچ کر دیا جاتاہے۔ اب اس میں یہ یقینی خطرہ ہے کہ ایک وقت ایسا آئے کہ کوئی نیا ممبر نہ بنے تواس صورت میں سارا پرافٹ ختم ہوجائےگا اور یہ نظام بند ہوجائے گا۔ اس اعتبار سے اس میں قمار و جوئے کے معنی پائے جاتے ہیں۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (3 / 27): "وإن شرط تركها على النخيل فسد البيع"؛ لأنه شرط لا يقتضيه العقد وهو شغل ملك الغير أو هو صفقة في صفقة وهو إعارة أو إجارة في بيع۔ بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (4 / 176): وأما شرائط الركن فأنواع بعضها شرط الانعقاد وبعضها شرط النفاذ وبعضها شرط الصحة وبعضها شرط اللزوم۔۔۔۔وأما شرط النفاذ فأنواع منها ۔۔۔۔۔ومنها الملك والولاية فلا تنفذ إجارة الفضولي لعدم الملك، والولاية۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب