021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وکیل امین ہوتا ہےرقم گم ہونے پرضامن نہ ہوگا
62712وکیل بنانے کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

زید نے بکر کو دودھ لانے کے پیسے دئیے، بکر دودھ لینے گیا، دکان پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ پیسے کہیں راستہ میں گر گئے،اس نے بہت ڈھونڈا لیکن نہیں ملے۔ اب کیا زیدبکرسے پیسے کا مطالبہ کر سکتا ہے، یہ نقصان کس کا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں بکر زید کا وکیل ہے۔ لہذا بکر(وکیل) نے اگر پیسوں کی اس طرح حفاظت کا اہتمام کیا تھاجیسے پیسوں کا انتظام ہوتا ہے، اس کے باوجود اس سے ضائع ہوئے تو ضامن نہیں، اگر غفلت سے گم ہوگئے تو ضامن ہوگا۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (1 / 284): المادة (1463) المال الذي قبضه الوكيل بالبيع والشراء وإيفاء الدين واستيفائه وقبض العين من جهة الوكالة في حكم الوديعة في يده فإذا تلف بلا تعد ولا تقصير لا يلزم الضمان.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب