021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سودی قرضہ لینے والی کمپنی کے شئیرز پر نفع لینے کا حکم
63112خرید و فروخت کے احکامشئیرزاور اسٹاک ایکسچینج کے مسائل

سوال

کیا ایسی کمپنی جو سود پر قرض لیتی ہے، اس کے شئیرز پر سالانہ ملنے والانفع لینا جائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سود پر قرض لینا حرام ہے، البتہ قرض کے پیسوں پر ملکیت آجاتی ہے، پھر اس سے جائز طریقہ سے خریدوفروخت کی جاسکتی ہے، اور جونفع ہوگا وہ حلال ہوگا۔ لہذا یہ نفع لینا جائز ہے۔ البتہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کمپنی اضافی پیسہ بینک میں رکھواکر سود وصول کرتی ہے، اس صورت میں شئیرز پر ملنے والا نفع میں سے سود کے بقدر صدقہ کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 161): واعلم أن المقبوض بقرض فاسد كمقبوض ببيع فاسد سواء فيحرم الانتفاع به لا بيعه لثبوت الملك جامع الفصولين
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب