67485 | نکاح کا بیان | حرمت مصاہرت کے احکام |
سوال
دیور نے بھابی کے ساتھ زنا کرلیا تو دوسرے بھائی یعنی شوہرکا نکاح ٹوٹے گا یا نہیں؟اور ان دونوں صورتوں میں اگر مستقبل میں ان دونوں بھائیوں کے بچے ایک دوسرے کو پسند کرے تو کیا ان بچوں کا نکاح ہوسکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس عورت کا نکاح اپنے شوہر سے نہیں ٹوٹے گا،البتہ زانی اور خاتون کے درمیان حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے
گی،حرمتِ مصاہرت سے عورت کے اصول وفروع ، مرد پر اور مرد کے اصول وفروع ، عورت پر حرام ہوجاتے ہیں، لیکن اس حرمت کا تعلق ان کی اولاد کے درمیان نہیں ہوتا، لہذاان کے بچوں کا نکاح آپس میں جائز ہے۔
حوالہ جات
وفی البحر (3/179):
"ویحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها".
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
28/صفر1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |