67533 | ہبہ اور صدقہ کے مسائل | ہبہ کےمتفرق مسائل |
سوال
مفتی صاحب کمپنی وقتافوقتا مختلف سکیمیں متعارف کرواتی رہتی ہے،مثلا:موبائل ایپ کے ذریعہ نیا اکاؤنٹ بنانے پر کمپنی کی طرف سے /100روپے اکاؤنٹ میں ملتے ہیں،اس /100روپے کی کیا حیثیت ہے؟
2)اسی طرح کمپنی نے یہ آفر بھی دی ہے کہ رقم بھیجنے یا وصول کرنے کی صورت میں 5 روپے روزانہ کی بنیاد پر ملیں گے،ایک دن رقم دینے یا لینے کی صورت میں 7 دن تک کمپنی آپ کو 5روپے دیتی رہے گی ان پانچ روپوں کی کیا حیثیت ہے؟
3)کمپنی نے یہ آفر بھی دی کہ آپ پہلی دفعہ بل جمع کریں آپکو اس بل کا دس فیصد واپس مل جائے گا،بل کی رقم اگر/1000روپے سے زیادہ ہو تو صرف /100روپے ملیں گےاور اگر /1000روپے سےکم ہو تو /10فیصد واپس ملیں گے اس کی کیا حیثیت ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ٹیلی نار ایزی پیسہ ویب سائٹ کے ذریعہ درج ذیل باتیں معلوم ہوئیں :
1۔جب بھی صارف کوئی نیا اکاؤنٹ بناتا ہے تو کمپنی بطور انعام کے /100روپے اس کے اکاؤنٹ میں بھیج دیتی ہے،جو ایک قسم کا ہدیہ ہو تا ہے۔
2۔جو صارف اس اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم بھیجے گا یا وصول کرے گا اس کو /7دن تک کمپنی /5 روپے دیتی ہے اور یہ بغیر کسی شرط کے ہوتا ہے۔
3۔جو صارف اس اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے بل ادا کرے گا تو کمپنی اس پر بھی ڈسکاؤنٹ دیتی ہے اور یہ بھی بغیر کسی شرط کے ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا تنقیحات سے یہ معلوم ہوا کہ کمپنی کی طرف سے ملنے والی آفر محض ایک تبرع اور احسان ہے،کیونکہ یہ بغیر کسی شرط کے ملتی ہیں۔ہاں اگر کمپنی کی طرف سے یہ شرط ہو کہ اکاؤنٹ میں/1000روپے مثلا رکھیں تو آپ کو یہ تمام سہولیات دی جائیں گی تو یہ ناجائز ہو گا ،کیونکہ اس صورت میں یہ سود بن جاتا ہے۔جیساکہ اکاؤنٹ میں کچھ رقم چھوڑنے پر کمپنی /50sms mb وغیرہ دیتی ہے یہ ناجائز ہے۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب |