70358 | طلاق کے احکام | تحریری طلاق دینے کا بیان |
سوال
تین مہینے پہلے دی جانے والی طلاق کی تین مہینے بعد کیا حیثیت ہے،کیا نکاح ختم ہوچکا ہے یا تین ماہ گزرنے کے بعد دوسری طلاق واقع ہوئی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ آپ کے شوہر نے طلاق نامے میں ایک ہی طلاق لکھوائی ہے،دوسری طلاق کا کوئی ذکر نہیں کیا،بلکہ یہ لکھوایا ہے کہ اگر تین ماہ کے اندر اندر میری بیوی میرے پاس واپس نہیں آئی تو میں مزید فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہوں،اس لیے تین ماہ گزرنے کے بعد مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
حوالہ جات
...
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
08/ربیع الاول1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |