021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"فیصلہ دیتا ہوں اور فارغ کرتا ہوں” سے طلاق کا حکم
70493نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر جان کر میں اپنی بیوی  کو فیصلہ دیتا ہوں اور فارغ کرتا ہوں، نیت میری طلاق  کی تھی۔

ایک طلاق میں پہلے بھی تقریبا ایک سال پہلے دے چکا ہوں ،رجوع کرکے معاملات ٹھیک ہوگئے تھے ،فیصلہ اور فارغ کے الفاظ میں نے مؤرخہ 2020-09-15 کو ادا کئے تھے، لہذا آپ سے گزارش ہے کہ مجھے شریعت کے مطابق بتادیں۔ شکریہ ،جزاک اللہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤولہ میں ان الفاظ سے ایک بائن طلاق واقع ہوچکی ہے،اورسابق ایک طلاق اس ایک طلاق کے ساتھ مل کر آپ کی بیوی پر کل دو طلاقیں واقع ہوچکیں،اس لیے کہ "اور فارغ کرتا ہوں" کے الفاظ بظاہر پہلے پر تفریع اور وضاحت کے الفاظ ہیں ،نیز اگر ان الفاظ سے مستقل طلاق کی نیت ہو تب بھی چونکہ بائن کے بعد بائن طلاق لاحق نہیں ہوتی، لہذا یہاں بھی ان دونوں جملوں سے ایک طلاق بائن واقع ہوگی۔

 واضح رہے کہ سؤال میں مذکور الفاظ" میں ۔۔۔۔۔۔۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر جان کر الخ اسلامی تعلیمات کے خلاف اور ایمان کے لیے خطرناک ہیں ،لہذا ایسے الفاظ استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے۔

حوالہ جات
....

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۱ربیع الاول۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب