021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ کا بچوں کو ددھیال سے ملنے سے روکنا
70585طلاق کے احکامبچوں کی پرورش کے مسائل

سوال

کیا میرے مرحوم بھائی کی طلاق یافتہ بیوی اپنے بچوں کو ہم (ددھیال) سے ملنے سے روک سکتی ہے؟ نیز کیا بچوں کے ماموں ایسا کرسکتے ہیں کہ بچوں کو ہم سے ملنے نہ دیں، بلکہ سختی سے روکیں کہ ددھیال کے کسی فرد سے ہرگز نہ ملیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ننھیال اور ددھیال کے باہمی اختلافات بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور ذہنی و جسمانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، اس لیے آپ سب کو چاہیے کہ باہم مل بیٹھ کر اپنے معاملات کا تصفیہ کرکے معافی تلافی کریں، اور آئندہ کے لیے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں۔

اس تمہید کے بعد آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ بچوں کی والدہ اور ماموؤں کے لیے ہرگز جائز نہیں کہ وہ انہیں بلاوجہ اپنے ددھیال کے ساتھ ملنے سے روکیں، یہ قطع رحمی ہے جس سے بچنا لازم ہے، احادیث میں قطع رحمی کرنے والے کے لیے سخت وعیدیں آئی ہیں۔

حوالہ جات
صحيح البخاري (8/ 5):

باب إثم القاطع: حدثنا يحيى بن بكير حدثنا الليث عن عقيل عن ابن شهاب أن محمد بن جبير بن مطعم قال إن جبير بن مطعم أخبره أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "لا يدخل الجنة قاطع."

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

27/ربیع الاول/1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب