021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وائس اوور کا حکم
70818خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

وائس اوور جائز ہے؟ مثلاً کمپنی کا اشتہار اردو میں ہے اور وہ ہمیں انگلش وائس اوور کے لیے دیتی ہے تو کیا یہ کر سکتے ہیں؟

اضافہ: سائل نے "وائس اوور" کی تفصیل یہ بتائی کہ اصل ویڈیو کسی اور زبان (مثلاً اردو) میں ہوتی ہے اور اس کی آواز ختم کر کے اس کی جگہ دوسری زبان (مثلاً انگلش) کے الفاظ ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکور صورت کے مطابق "وائس اوور" مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

1.     وائس اوور کرنے یا کروانے والا ویڈیو کا مالک ہو یا اسے مالک کی جانب سے اجازت حاصل ہو۔

2.     ویڈیو غیر شرعی اشیاء (مثلاً نامحرم کی تصاویر، میوزک وغیرہ) پر مشتمل نہ ہو۔ اگر میوزک ہو تو وائس اوور کے دوران وہ میوزک ختم کر دیا جائے اور آئندہ ویڈیو بغیر میوزک کے ہو۔

3.     اگر ویڈیو کسی پراڈکٹ کے اشتہار کی ہو تو وہ پراڈکٹ حلال ہو اور اس کی تشہیر میں کسی قسم کی دھوکہ دہی، جھوٹ اور جعل سازی نہ ہو۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب