021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فلم یاتصویرمیں کسی عورت کے فرجِ داخل کو دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت کا ثبوت
70933نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

       ج نامی شخص نے ح نامی خاتون کی عریاں فلم دیکھی جس میں واضح طور پراس کی شرم گاہ دیکھی جاسکتی ہے نیز اس نے ح نامی عورت کی شرم گاہ کی تصاویر بھی بعد میں دیکھی، اس کے بعد ج کے بیٹے نے ح سے نکاح کرلیا تو اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مذکورہ صورت میں مصاہرت ثابت ہوکرمذکورہ نکاح فاسد ہوگیاہےاورٹوٹ گیاہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ویڈیو  یا  فوٹو  میں کسی عورت کی شرمگاہ  دیکھنے سے حرمت مصاہرت  ثابت نہیں ہوتی، خواہ  شرمگاہ  کا اندرونی حصہ دیکھے یا بیرونی؛ لہذا مذکورہ نکاح درست ہے،فاسد نہیں ہے، ٹوٹا نہیں ہے، باقی جہاں تک اس مذکورہ فعل کاتعلق ہےتو اس کا  حد درجہ قبیح اور ناجائز ہونا تو ظاہر باہرہے،جس سےفعل کرنے والے پر توبہ اوراستغفارکرنا اورآئندہ کےلیےمکمل اجتناب کرنا لازم ہے۔

حوالہ جات
 ولو نظر في مرأة ورأی فیہا فرج امرأة فنظر عن شہوة لاتحرم علیہ أمہا وابنتہا؛ لأنہ لم یر فرجہا وإنما رأی عکس فرجہا۔ (ہندیہ: ۱/۲۷۴، ط: زکریا)۔ نیز دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۹/۵۳۴، ط: زکریا۔

             سیدحکیم شاہ عفی عنہ

               دارالافتاء جامعۃ الرشید

              19/5/1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب