69979 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
مختلف آرٹیکل کو پڑھ کر یا ایک آرٹیکل کو پڑھ کر اپنے الفاظ میں آرٹیکل لکھنا جائز ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مختلف آرٹیکلز یا ایک آرٹیکل پڑھ کر اس سے مواد اکھٹا کرکے ،اپنے الفا ظ میں ایک نیا مضمون لکھنا جائز ہے ۔ البتہ کسی دوسرے مضمون کا عنوان یا اس کے مواد کوحوالہ دیے بغیر بعینہ نقل کرناایک قسم کی چوری ہے ،اس لیے یہ شرعاً ناجائز ہے ۔
حوالہ جات
إتحاف الخيرة المهرة (3/ 293)
قال مسدد : حدثنا حماد بن زيد ، عن الحجاج بن أرطاة ، عن الحكم ، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من غش فليس منا.
سنن الترمذي (3/ 606)
حدثنا علي بن حجر أخبرنا إسماعيل بن جعفر عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم مر على صبرة من طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال يا صاحب الطعام ! ما هذا ؟ قال أصابته السماء يا رسول الله ! قال أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس ؟ ثم قال من غش فليس منا
طلحہ بن قاسم
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
24/01/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | طلحہ بن قاسم | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |