021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بہن کی بہن سےنکاح کرنا
71134رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ میری ایک جگہ رشتہ داروں میں شادی ہونے والی ہےاب عین شادی کےموقع پرمیری رضاعی ماں نےکہاکہ اس لڑکی کی بہن کومیں نےدودھ پلایا ہے اور لڑکی کےگھروالوں نےبھی اس کی تصدیق کی۔ اب میرےلیےکیاحکم ہے۔کیامیں اس سےنکاح کرسکتاہوں جبکہ میری رضاعی ماں کااس کودودھ  پلاناثابت ہوچکاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ اس لڑکی سےنکاح کرسکتےہیں۔کیونکہ اس لڑکی نےآپ کی رضاعی ماں کادودھ نہیں پیاہے بلکہ اس کی بہن نےپیاہے۔

حوالہ جات
"بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع"4/5:
" يجوز للرجل أن يتزوج أخت أخته من الرضاع وهذا ظاهر."

ذیشان گل بن انارگل

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

4جمادی الاخری 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ذیشان گل بن انار گل

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب