021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی یاشوہرکےوالدین جہیزپراصرارکریں توکیاحکم ہے؟
71414نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

اس بارےمیں  راہنمائی کردیں کہ میں اگرجہیز جیسی لعنت نہیں لیناچاہتا،لیکن میرےگھروالےیالڑکی کےگھروالےبضدہوں توکیامیں صرف پیارمحبت سےسمجھاتارہوں یازبردستی روکنےکی کوشش کروں؟چاہےاس میں میرےگھروالےیابرادری والےناراض ہوجائیں،اوراگرپھربھی سارےناخوش ہوں توکیامیں شادی سےہی انکارکردوں؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جہیز والدین کی طرف سے بیٹی کے لئے تحفہ ہوتاہے،جہیز کی حقیقت صرف اتنی ہے کہ اگرکوئی باپ اپنی بیٹی کورخصت کرتے وقت اپنی استطاعت کے بقدر کوئی تحفہ دیناچاہے تودیدے،یہ نہ شادی کے لئے لازمی شرط  نہیں۔

صورت مسئولہ میں حکمت ومصلحت سےوالدین اورلڑکی والوں کوسمجھانےکی کوشش کریں،پھربھی اگر جہیزپرمجبورکریں تولینےمیں حرج نہیں،ایسےمعاملات میں سختی نہیں کرنی چاہیے،اوراس کی وجہ سےشادی سےانکاربھی درست نہیں،اگرآپ کسی صورت لینےپرراضی نہیں تووہ سارامال بیوی کےحوالےکردیں بیوی چاہےتوجہیز کےسامان کوبیچ دےیاوالدین کوواپس کردے۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

15/جمادی الثانیہ 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب