021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجدکےقالین پرمنی لگ کرسوکھ گئی اورنشانات باقی نہ رہےتوکیاحکم ہے؟
71415پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

اس بارےمیں نومبر دسمبر2020 میں چلہ 40دن کی تشکیل پرتھا،مجھے کثرت احتلام کی وجہ سے20دنوں میں کم وبیش 7دفعہ غسل کرناپڑا،کثرت احتلام کی شکایت پرانی ہے،لیکن مسجد کےماحول سےباہراس پرکبھی اتنادھیان نہیں دیا۔

ساتویں دفعہ احتلام والی رات جب غسل کرنےکےلیےاٹھاتومیں اس باربارکی مشقت کی وجہ سےکافی بیزارتھا،اوراپنابسترویسےہی پڑارہنےدیااورغسل کرنےکےلیےچلاگیا،جب واپس آیاتوغلاظت (منی)میرےبسترپرتھی،اورمسجدکےقالین پرکچھ نمی آگئی تھی،میں نےاس نمی کومعمولی سمجھ کراوراس نیت سےکہ صبح اٹھ کرصاف کردوں گا،چھوڑدیااورسوگیا،جب صبح اٹھ کردیکھاتوقالین پرکوئی نمی کانشان باقی نہ تھا۔

مسجد کےقالین کےبارےمیں بتادیں کہ اب میں کیاکروں؟ جب کہ میں گھرآچکاہوں۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ قالین صرف خشک ہونےسےپاک نہیں ہوتی،بلکہ اگرنجاست قالین میں سرایت کرجاتی ہوتواس کوپاک کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھوکر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے اُس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے،پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں ہے،تین مرتبہ ایسا کرنے سےقالین پاک ہوجائےگی۔

موجودہ صورت میں جس جگہ ناپاکی لگی ہے،اس جگہ کودھوناضروری ہوگا،قالین پرمصلی بچھاکرنمازپڑھی جاسکتی ہے،اورمسجد والوں سےرابطہ کرکےاطلاع دی جاسکتی ہے۔

 

حوالہ جات
" الفتاوی الہندیة : 42/1: وما لا ینعصر یطہر بالغسل ثلاث مرات والتجفیف فی کل مرة؛ لأن للتجفیف أثرا فی استخراج النجاسة وحد التجفیف أن یخلیہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

15/جمادی الثانیہ 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب