021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیش بیک کا حکم
72548خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

آج  کل Jazzcash والوں کی طرف سے میسیج آرہا ہے کہ فلاں نمبر پر دس روپے بھیجیں اور اگلے دن 100 روپے Cashback حاصل کریں۔ کیا یہ جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ جائز نہیں ہے، کیونکہ صارف نے نہ تو کوئی خریداری کی، جس کے نتیجے میں اسے اس کا انعام قرار دیا جاتا، جیسا کہ بعض کمپنیاں اپنے صارفین کو کسی خریداری کے بعد بطور انعام کیش بیک دیتی ہیں اور نہ ہی یہ محض تبرع ہے، کیونکہ تبرع بھی کسی خوبی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہاں یہ اضافی رقم کسی خوبی کی وجہ سے نہیں دی جارہی، بلکہ اس سے 10 روپے لے کر سو روپے دیے جارہے ہیں، جو کہ ربا یا کم از کم شبہ ربا ضرور ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالٰی: ولا يجوز قرض جر نفعا بأن أقرضه دراهم مكسرة بشرط رد صحيحة، أو أقرضه طعاما في مكان بشرط رده في مكان آخر….. وفي الخلاصة: القرض بالشرط حرام، والشرط ليس بلازم. (البحرالرائق: 133/6)
وقال العلامۃ ظفر أحمد العثمانی رحمہ اللہ تعالٰی: قال ابن المنذر: أجمعوا علٰی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادۃ،أو ھدیۃ، فأسلف علٰی ذٰلک، إن أخذ الزیادۃ علٰی ذٰلک: ربا.
(إعلاء السنن: 513/14)

محمد عبداللہ  بن عبدالرشید

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

14/رجب المرجب/1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

مفتی محمد صاحب / شہبازعلی صاحب