021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی کے لیے ضامن بننے پر اجرت لینا
72136کفالت (ضمانت) کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

ایک کمپنی ایک لاکھ پر فیصد کے حساب سے نفع دے رہی ہے۔ جو کم و بیش سات ہزار بنتا ہے۔ میں کسی کے ایک لاکھ کا ضامن بن جاؤں کہ کمپنی والے اگر بھاگ گئے تو میں آپ کو ایک لاکھ دوں گا۔ کیا اِس ضمانت پر میرے لیے اُس کے نفع سے متعین حصہ دو ہزار تک یا فیصدی حصہ لینا جائز ہے، جبکہ میں نے خود ذاتی طور پر بھی اِس کمپنی میں ایک لاکھ تک انویسمنٹ کی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی چیز کی ضمانت دینے پر کچھ بھی رقم وغیرہ لینا جائز نہیں۔ لہذا آپ کے لیے دو ہزار یا فیصدی حصہ لینا جائز نہیں۔ اِسی طرح یہ بھی یاد رہے کہ کسی بھی کمپنی کو دیے ہوئے سرمایے کا فیصدی حصہ بطور نفع متعین کرنا سود کے زمرے میں آتا ہے۔ لہذا اگر ایسا کوئی نفع لیا ہو تو اُسے بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: ولا تصح الکفالۃ ( بمبيع) قبل قبضه (ومرهون وأمانة) بأعيانها. (الدر المختار مع رد المحتار: 5/309)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: قوله: (ومرهون وأمانة): اعلم أن الأعيان إما مضمونة على الأصيل أو أمانة. فالثاني، كالوديعة ومال المضاربة والشركة والعارية والمستأجر في يد المستأجر. (رد المحتار: 5/309)
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: (وشرطها): أي المضاربۃ، أمور سبعة... (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد.(الدر المختار مع رد المحتار: 5/648)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

15/ رجب /1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب