021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شادی کےلیےعمرکی حد
72165نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

بیوی  کی عمراب کام کرنےکی نہیں ہے،اورنہ ہی پہلےاس نےکام کیا، میری عمراب51سال ہے،کیااب میں شادی کرسکتاہوں؟کیونکہ وہ میرےازدواجی معاملات کوپورانہیں کرسکتی،اورنہ ہی اس کاواپس آنےکاارادہ ہے۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میاں بیوی میں سابقہ  اختلافات کی بناء پراگرواقعتاطلاق ہوجائےتوبھی دوبارہ نکاح کااختیارہوتاہے(بشرطیکہ طلاق مغلظہ نہ ہو)صرف آپس کےاختلافات سے توطلاق واقع نہیں ہوتی،آپ کواختیارہےکہ آپ بیوی کےساتھ رہیں اورنکاح برقرارررکھیں یاطلاق دیدیں۔

میاں بیوی(طلاق کےبعددوبارہ) شادی پرراضی ہوں توجب چاہیں شادی کرسکتےہیں،شادی کےلیےعمرکی کوئی حدنہیں،ہاں طلاق کےبعد بیوی نکاح کےلیےتیارنہ ہو تواس کونکاح کرنے پرمجبور نہیں کیاجاسکتا۔

حوالہ جات
.....

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

18/رجب 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب