021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منرل واٹر کی سپلائی کا کاروبار
72155خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب! میں نے منرل واٹر کی سپلائی کا کام شروع کیا ہے بائک پرجس کے لیےمیں نےاپنے نام کے کارڈ اور بوتلیں بھی چھپوائی ہیں اور پلانٹ سے پانی خرید کر سپلائی کرتا ہوں۔اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک دوست نے کہا ہے کہ یہ کاروبار حرام ہے اور بہت سے لوگوں نے اس کاروبار کو چھوڑ دیا ہے تو آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کی تفصیل سے آگاہ کردیں کہ یہ کاروبار جائز ہے کہ نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پانی فراہم کرنے کا یہ کاروبار جائز ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں۔

حوالہ جات
قال العلامۃ  ابن نجیم رحمہ اللہ تعالٰی: وفي المحيط: بيع الماء في الحياض والآبار لا يجوز، إلا إذا جعله في إناء. (البحر الرائق: 306/5)
وقال أیضاً: إذا أحرز الماء بالاستقاء في آنية، والكلأ بقطعه جاز حينئذ بيعه؛ لأنه ملكه بذلك. (البحرالرائق: 84/6)
وقال العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: أما إذا أخرجه منها بالاحتيال، كما في السواني فلا شك في ملكه له لحيازته له في الكيزان، ثم صبه في البرك بعد حيازته. تأمل، ثم حرر الفرق بين ما في البئر وما في الجباب والصهاريج الموضوعة في البيوت لجمع ماء الشتاء بأنها أعدت لإحراز الماء، فيملك ما فيها، فلو آجر الدار لا يباح للمستأجر ماؤها، إلا بإباحة المؤجر. اهـ، ملخصا. (ردالمحتار: 67/5)

محمد عبداللہ بن عبدالرشید

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

18/ رجب المرجب/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب