021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیامنسلکہ تصویرمیں مبارک نام کی شبیہ موجودہے؟
72341جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

سوال:محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ!

ہم گارمنٹس کی ایکسپورٹ کا کام کرتے ہیں،یہ ایک شرٹ کا آرڈر آیا ہوا ہے،جس پر ایک ڈیزائن پرنٹ کرکے ایکسپورٹ کرنا ہے۔

آپ حضرات سے درخواست یہ ہے کہ منسلکہ ڈیزائن ملاحظہ فرماکرتصدیق فرمادیں کہ اس میں کوئی مبارک نام تونہیں لکھا ہوا؟جزاکم اللہ خیرا

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

منسلکہ تصویرمیں گلاس کوانسانی ہاتھ سےپکڑتےہوئےدکھایاگیاہے،بظاہرکوئی مبارک نام معلوم نہیں ہوتا،باقی ایسے سوچ سوچ کرکسی بھی خاکےکوکسی مبارک نام کےمشابہ قراردیاجاسکتاہے،مگرحقیقۃ مشابہت اس صورت میں متحقق ہوگی،جب دیکھتےہی اس طرف ذہن جاتاہو۔اس لیےتصویرمیں موجودڈیزائن کوپرنٹ کرنےمیں شرعاکوئی قباحت نہیں۔

حوالہ جات
٫٫٫٫٫٫٫

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

28/رجب 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب